ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پلوامہ:پاکستان پر نرمی پڑی بھاری، ’دی کپل شرما شو‘ سے نوجوت سنگھ سدھو باہر

پلوامہ:پاکستان پر نرمی پڑی بھاری، ’دی کپل شرما شو‘ سے نوجوت سنگھ سدھو باہر

Sun, 17 Feb 2019 12:42:53    S.O. News Service

نئی دہلی، 17 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک بھر سے لوگ اس واقعہ کی سخت مذمت کر رہے ہیں۔اس دوران کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے بھی پلوامہ حملے پر اپنی رائے دی تھی، جس کے بعد سے انہیں ٹرول کیا جانے لگا،لوگوں نے انہیں دی کپل شرما شو سے باہر نکالنے کی مانگ کی تھی۔اسی کے چلتے ان کے اوپر سخت کاروائی کرتے ہوئے دی کپل شرماشوسے باہر نکال دیا گیا ہے۔سابق کرکٹر سے سیاستداں بنے سدھو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھاکہ کیا کچھ لوگوں کی کرتوت کے لئے پورے ملک کو ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے؟ ' یہ ایک انتہائی بزدلانہ حملہ تھا،میں اس حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں،تشدد کو کسی بھی طریقے سے جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا،جنہوں نے ایسا کیا کو اس سزا ملنی ہی چاہئے۔اس ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مسائل کا مستقل حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ اس طرح کے لوگ (دہشت گرد) کا کوئی ملک، مذہب اور ذات نہیں ہوتی ہے،چند لوگوں کی وجہ سے پورے ملک (پاکستان) کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔سدھو کے اس تبصرے پر لوگوں میں ناراضگی دیکھی گئی اور انہیں کپل شرما شو سے باہر کرنے کی مانگ ہونے لگی، اب دی کپل شرما شو سے انہیں باہر کا راستہ دکھایا گیا۔بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی حلف برادری تقریب میں شامل ہونے پہنچے تھے۔اس وقت بھی انہیں کافی ٹرول کیا گیا تھا۔


Share: